تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

چار سال لوگ طعنے دیتے رہے بریف کیس اٹھا کر بھاگ جائے گا، زلفی بخاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ 4 سال لوگ طعنے دیتے رہے بریف کیس اٹھا کر بھاگ جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریت چھوڑنے سے متعلق عمران خان کو اعتماد میں لیا، چند دن قبل برطانوی ہوم آفس نے خط بھیجا کہ آپ کا پاسپورٹ واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال لوگ طعنے دیتے رہے بریف کیس اٹھا کر بھاگ جائے گا، اب اپنی فیملی اور کاروبار پاکستان منتقل کروں گا، برطانیہ نے بہت عزت دی، نام شہرت پیسہ سب ملا، برطانیہ میں 40 لاکھ پاکستانیوں میں صرف مجھے بااثر پاکستانی ہونے کا خطاب ملا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ اب سارا کاروبار اور پیسہ پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں بہترین فرنچائز سسٹم شروع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو پیغام دیتا ہوں کہ اب اوورسیز پاکستانی نہ بنے رہیں، اب ہمت کریں اور پاکستان واپس آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری نے برطانوی شہریت ترک کردی

خیال رہے کہ زلفی بخاری نے دو روز قبل شہریت ترک کے بعد برطانوی ہوم آفس کی جانب سے ملنے والے تصدیقی دستاویزات میڈیا کو جاری کیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اب میں صرف پاکستانی شہری ہوں، میرے پاسپورٹ پر کوئی اور ویزا نہیں اب کہیں نہیں جاسکتا۔

Comments