بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

زلفی بخاری کا گلگت کے عوام کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں 10 ٹورازم زونز قائم کریں گے، سیاحت کے فروغ سے خوشحالی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا جلسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں گے، پی ٹی آئی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے خوشحالی آئے گی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے علاقوں کو ملانے کے لیے ایکسپریس وے بنائے جارہے ہیں، گلگت کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے، سیاحت کے فروغ کے لیے بڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گلگت میں 23 نشستوں پر پولنگ 15 نومبر کو ہوگی، انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل ہوگی، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

انتخابات، سندھ پولیس کے 500 جوان افسران کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے

جبکہ حلقہ گلگت 3 کے ووٹرز 22 نومبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ علاوہ ازیں گلگت 3 میں الیکشن پی ٹی آئی امیدوار کے انتقال کی وجہ سے مؤخر کر دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں، انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی جن میں افسران بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں