تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسامہ قتل کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر زلفی بخاری کا لواحقین سے رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فائرنگ سےنوجوان کی موت کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں فائرنگ سے نوجوان اسامہ ستی کی موت کا نوٹس لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ آج اسامہ ستی کے گھر پہنچے اور نوجوان کی موت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

ورثا سے ملاقات میں وزرا نے دلخراش واقعے میں ملوث ملزمان کو سزا اہل خانہ کو مکمل انصاف دلوانے کا عزم کا اظہار کیا، زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ میں اور شہریار بھائی وزیراعظم کے حکم پرآپ کے پاس آئے ہیں، آپ لوگوں کو ہرصورت انصاف ملے گا۔

اسامہ قتل کیس: پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور

دوسری جانب اسامہ قتل کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے آج اہلکاروں کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسرنے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے۔

اس موقع پر ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ کیا پستول کی ریکوری ڈالی ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے نفی کرتے ہوئے بتایا کہ نہیں ابھی نہیں ڈالی؟، ڈیوٹی جج نے استفسار کیا کہ ان پانچوں اہلکاروں کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ تفتیش افسر کا کہنا تھا کہ ان کی فائرنگ سے اکیس سال کا نوجوان جاں بحق ہوا،پانچوں اہلکاروں کی ایک ہی گاڑی میں ڈیوٹی تھی۔

سماعت کے موقع پر ڈیوٹی جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ آپ لوگ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ ملزمان نے جواب دیا کہ نہیں کچھ نہیں کہناچاہتے، بعد ازاں  عدالت نےملزمان کو ین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسامہ ستی قتل کیس: جے آئی ٹی تشکیل

علاوہ ازیں اسامہ قتل کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہوں گے، ٹیم میں ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ اور منا شامل ہیں، چیف کمشنر نے انسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت جےآئی ٹی تشکیل دی، جے آئی ٹی جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  نوجوان کا قتل ، 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ رات کو کال آئی گاڑی سوار ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں، اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار جو گشت پر تھے نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا، پولیس نے کالے شیشوں والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، روکنے کی کوشش پر ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر فائرنگ کی۔

Comments

- Advertisement -