ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

مسلم لیگ نواز کے ذوالفقار کھوسہ کا پی ٹی آٗئی میں شمولیت کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کا آج شام عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ذولفقار کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ آج شام عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ نواز کی قیادت سے کچھ نالاں ہیں اور وہ آج چیئرمین پی ٹی آئی سے لاہور ہاوس میں ملاقات بھی کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ذوالفقار کھوسہ کے علاوہ سیف الدین کھوسہ اور دیگر رہنما و کارکنان بھی شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق معاملات پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چند ماہ قبل سابق صدر و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے ذوالفقار کھوسہ کو پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ذوالفقات کھوسہ کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کا بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں