وزارت آئی ٹی کے ماتحت اداروں پاکستان کمپیوٹر بورڈ اور ای جی ڈی کے تحت چلنے والے تیرہ منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے معاملہ نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
وزیرمملکت برائے آئی ٹی نے گذشتہ برس ستمبر میں پاکستان کمپیوٹر بورڈ اور ای جی ڈی کے انٹرنل آڈٹ کے احکامات جاری کیے تھے جس کے نتیجے میں تیرہ منصوبوں میں شدید مالی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
ان منصوبوں کے تحت سی ڈی اے، وزارت داخلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو ای سروسز فراہم کی جانا تھیں۔ وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے لیے وزارت کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ آئی ٹی کے تمام منصوبوں کو شفاف بنایا جائے گا۔