ابوظہبی : ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز پر اننگز کا آغاز کیا،احمد شہزاد کیرئیرکی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں ناکام رہے، اوپننگ بیٹسمین کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی ہیں۔
ابوظہبی کا میدان احمد شہزاد کے نام رہا، شارجہ اور دبئی کے بعد اوپننگ بیٹسمین نے ابوظہبی میں بھی سینچری بنائی، احمد شہزاد نے کیوی بولرز کی جم کر دھرگت بنائی اور وہ ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو رنزبنانے والے پاکستان کے کم عمر ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔۔
احمد شہزار اور اظہر علی کے درمیان دوسری وکٹ میں ایک سو انہتر رنز کی شراکت بنی، تین سو سینتالیس کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بدقسمتی سے اینڈرسن کی گیند پر انوکھے انداز میں ہٹ وکٹ ہوگئے، کیوی بولر کی تیز گیند احمد شہزاد کے چہرے پر لگی جس وہ سنبھل نہ سکے اور ان کا بیٹ وکٹ پر گرگیا۔
احمد شہزاد کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے اور ایک سو چھہتر رنزبنا کر پویلین لوٹ گئے۔