اشتہار

اسکاٹ لینڈ کی اکثریت نے برطانیہ سے علیحدگی مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ: برطانیہ سے علیحدگی اسکاٹ لینڈ کی اکثریت نے مسترد کردی ہے، علیحدگی کے حوالے سے ہونے والے تاریخی ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق پچپن فیصد نے علیحدگی کی مخالفت اور چوالیس نے حق میں ووٹ ڈالا۔

تین سوسال سے برطانیہ کا حصہ رہنے والے اسکاٹ لینڈ نے مستقبل میں بھی برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی کے سوال پر ہونے والے تاریخی ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے علیحدگی مسترد کردی ہے۔

ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ کی بتیس میں سے ستائیس کاؤنسلز نے علیحدگی کے خلاف ووٹ ڈالا، گلاسگو نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کی مخالفت کی تو ایبرڈین اور ایڈنبرگ نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ ڈالا۔

- Advertisement -

پچپن فیصد ووٹرز نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں جبکہ چوالیس فیصد نے مخالفت میں اپنا ووٹ استعمال کیا، اسکالٹ لینڈ کی علیحدگی کے لئے زبردست مہم چلانے والے اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنماء اوراسکاٹ لینڈ کے وزیرِاعلی ایلکس سلیمنڈ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اب اسکاٹ لینڈ کو مزید اختیارات دینے کے اعلان پرعمل کرنا چاہئیے۔

برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم کے نتائج پرخوشی اوراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں