بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

محبان الطاف حسین کا عمران خان پر 5ارب ہرجانے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عمران خان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر محبان الطاف حسین نامی تنظیم نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔

محبان الطاف حسین کے صدر نوید شاہ کی جانب سے بھیجے جانیوالے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کروڑوں حق پرستوں کے قائد الطاف حسین پر من گھڑت الزام عائد کئے اور ان کی شان میں گستاخی کی جس سے حق پرستوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمران خان سات دن میں اپنے الزام واپس لیں، بصورت دیگر عدالتی کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پرتنقید کی اور لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

عمران خان نے الطاف حسین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہر اس فورم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جس میں ایم کیوایم شریک ہوگی۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ فی الفور الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کی جائے، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایم کیوایم پردباؤ ڈالا جائے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پراظہارِ افسوس کرتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ یہ دہشت گردی ہے ، نواز شریف الطاف حسین کے خلاف ایکشن لیں۔

اہم ترین

مزید خبریں