جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

الطاف حسین کی کارکنان کے قتل پر شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے دو کارکنوں عبدالرحمان ولدعبد الرزاق اور محمد اشرف ولد محمد انوار کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ آج دن ہی میں ایم کیوایم کے ایک پختون ذمہ داراورصوبائی کمیٹی کے رکن اشرف اورکزئی کو شہید کیا گیا، ابھی اشرف اورکزئی شہید کی تدفین بھی نہیں ہوپائی تھی کہ رات کو گولیمار کے علاقے میں ایم کیوایم گلبہار سیکٹر یونٹ 189کے کارکنوں عبدالرحمان اور محمداشرف کو موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

الطاف حسین نے اس خونی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیوایم کے 10کارکنان شہید کئے جا چکے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو روزانہ چن چن کر مارا جارہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوایم کیو ایم کے کارکنوں کوچن چن کر مارنے کا باقاعدہ ٹاسک دیا گیا ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کو طالبانائزیشن اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں