ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، پاکستان مسلم لیگ ن آٹھ کروڑ ستاسی لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ ملک کی امیر ترین جماعت بن گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی دو ہزار تیرہ کے دوران کل آمدن انسٹھ کروڑ اڑتیس لاکھ روپے رہی، مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنوں سے چوالیس کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے چندہ لیا، ن لیگ نے عام انتخابات کی مہم میں چھپن کروڑ روپے جبکہ تفریح پر اڑتیس لاکھ روپے خرچ کیے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سالانہ آمدن تین کروڑ چھپن لاکھ روپے ہے، پیپلز پارٹی کا بینک بیلنس انیس کروڑ گیارہ لاکھ روپے ہے، عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تیئس کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ کیے۔

- Advertisement -

متحدہ قومی موومنٹ کے اثاثوں کی مالیت دس کروڑ روپے ہے، ایم کیو ایم کا بینک بیلنس سات کروڑ باسٹھ لاکھ روپے ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد ہے، جماعت اسلامی اکتالیس لاکھ تراسی ہزار روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔

جے یو آئی کے کل اثاثے گیارہ لاکھ چوبیس ہزار روپے مالیت کے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کی آمدن آٹھ لاکھ ،چوالیس ہزار روپے ہے مسلم لیگ ضیاء ملک کی غریب ترین جماعتوں میں شامل ہے، ضیاء کے کل اثاثوں کی مالیت تیس ہزار روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں