اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ارکان نےسیاسی دبائو کے باجود مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، ارکان کا کہنا ہے جسے اعتراض ہے وہ جوڈیشیل کمیشن جائے۔
الیکشن کمیشن کے ممبران کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اگر اعتراض ہے تو وہ سپریم جوڈیشل کونسل سے رابطہ کریں، وہی الیکشن کمیشن کے ممبران کے حوالے سے کاروائی کرسکتی ہے،الیکشن کمیشن کے ارکان پر تحریک انصاف جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے اعتراض کیا تھا، فاروق ایچ نائیگ کی قیادت میں پی پی وفد نے اپنے تحفظات سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کیا تھا ، جبکہ سراج الحق اور شیریں مزاری نے بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کی کمیشن سے علیحدگی کامطالبہ کیا تھا۔