امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ روز پریڈ کی تیاریاں جوش وخروش کیساتھ جاری ہیں۔نئے سال کی رنگینیوں میں اضافہ کرنے والی یہ پریڈ یکم جنوری کو ہوگی جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرینگے۔
کیلیفورنیا میں ایک سو پچسیویں سالانہ روز پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں، نئے سال کی رنگینیوں میں اضافہ کرنے والی پریڈ میں ہزاروں ٹن پھولوں اور پتیوں سے دیو ہیکل شاہکار تیار کئے جارہے ہیں ۔
پھولوں سے بنے مجسمے بھی پریڈ کا حصہ ہونگے.پھولوں سے بنی سیکڑوں دلفریب اشیاء کو بنانے کیلئے دنیا بھر سے لاکھوں نایاب پھول درآمد کئے گئے ہیں، پریڈ میں لوگوں کیساتھ جانور بھی حصہ لینگے، یکم جنوری کو ہونے والی اس پریڈ میں شرکت کیلئے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔