نیویارک: ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی 18 فیصد طالبات اپنے پہلے تعلیمی سال میں جنسی زیادتی کا نشانہ بن جاتی ہیں۔
تحقیق کے مصنف کے مطابق امریکی جامعات میں میں جنسی تشدد اب وبائی صورتحال اختیار کرتا جارہاہے اور اس پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ تحقیق بالغان کی صحت کے ایک جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں 483 شرکاء سے سوالنامے کے ذریعے اس بابت استسفار کیا گیا ہے۔ شرکاء میں سے بڑی تعداد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی ساتھ اقدامِ زیادتی یا زیادتی کا واقعہ پیش آچکا ہے۔
محققین نے اپنی تحقیق کا مرکزنیویارک کی ایک بڑی نجی یونیورسٹی کو بنایا گیا اورتمام شرکاء نوجوان خواتین تھیں۔