لندن : انگلش فٹبال کلب آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کمیونٹی شیلڈ جیت لی۔
ویمبلے اسٹیڈیم میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کے ارمان ٹھنڈے کردیئے، اکیسویں منٹ میں کازرولا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر آرسنل کو برتری دلائی، بیالیسویں منٹ رامسی نے دوسرا گول داغ کر برتری کو دگنا کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک آرسنل کو دو گول کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف میں بھی آرسنل کے کھلاڑیوں میچ پر پوری طرح چھائے رہے۔
آرسنل کے ڈیفینڈرز اور فارورڈ نے حریف ٹیم کو کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا، ساٹھویں منٹ میں گراؤڈ نے تیسرا گول بناکر ٹیم کی فتح کو یقینی بنادیا، جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور آرسنل نے کمیونٹی شیلڈ اپنےنام کرلی۔