برمینگھم: ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کپتان ایلسٹر کک کو عہدے سے فارغ کردیا۔
سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز دو کے مقابلے پانچ سے ہارنے کے بعد ای سی بی نے کپتان ایلسٹر کک کو عہدے سے ہٹا دیا، کک کی کپتانی میں انگلش ٹیم گذشتہ کئی ماہ سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کررہی تھی۔ رواں سال انگلینڈ کو بھارت اور سری لنکا سے ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی۔
آؤٹ آف فارم کک نے آخری اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی تھی جو کہ کپتانی سے ہٹائے جانی اہم وجہ بنی۔ دورہ سری لنکا میں بھی انگلش ٹیم کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئندہ برس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی کپتانی اوئن مورگن کرینگے، ٹیسٹ کرکٹ میں ایلسٹر کک کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔