اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار کاکہناہے انگوٹھوں کی تصدیق قومی مسئلہ بن چکاہے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا یہ حساس معاملہ قومی ایشو بن چکا ہے اس حوالے سے اور بھی درخواستیں زیر التواء ہیں، اگراس درخواست پر کوئی فیصلہ کردیا تو دوسری درخواستیں متاثر ہوں گی۔ اس لیے مناسب ہوگا کہ ایسی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سنا جائے اور ایک ساتھ فیصلہ سنایا جائے۔ جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی۔سپریم کورٹ کاتین رکنی بینچ آفتاب شعبان میرانی کی کامیابی کیخلاف اپیل کی سماعت کررہاتھا، اپیل ہارے ہوئے امیدوار ابراہیم جتوئی نے دائرکررکھی ہے۔