بیلجئم : اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے کلاسیفیکشن میچ میں آج پاکستان اور آئرلینڈ مدمقابل ہونگے، ریو اولمپکس کیلئے قومی ٹیم کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کا ریو اولمپکس دوہزار سولہ میں جگہ بنانے کا سفر مشکل تر ہوتا چلا جارہا ہے، برطانیہ کیخلاف کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد اب قومی ٹیم کو کلاسیفکیشن میچ میں آئرلینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔
آئرلینڈ کیخلاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان ٹیم پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلنے کی اہل ہوگی، جس میں ملائیشیا یا فرانس کی ٹیم سے سامنا ہوگا۔
کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ برطانوی ٹیم کیخلاف کھلاڑیوں نے کافی مواقع ضائع کیے اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے آخری دونوں میچ لازمی جیتنا ہوں گے۔