دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بگ تھری کے سرغناں بھارت نے ٹاپ پوزیشن پر ایک مرتبہ پھر سے قبضہ جمالیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بگ تھری کے چودھری بھارت کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی، سری لنکا کیخلاف وائٹ واش کامیابی نے بھارت کو ایک بار پھر سے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن دلوادی، بیٹسمین رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئز پہلے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت کے ویرات کوہلی نے ہاشم آملہ کو پیچھے دھکتے ہوئے دوسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں، بولرز رینکنگ میں سعید اجمل کی حکمرانی بدستور قائم ہے، سنیل نرائن کا دوسرا اور ڈیل اسٹین کا تیسرا نمبر ہے، محمد حفیظ ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پہنچ گئے ہے، آل راؤنڈرز کیٹگری میں سری لنکن کپتان انجلو میتھوز نے محمد حفیظ سےپہلی پوزیشن چھین لی، حفیظ دوسرے اور بوم بوم آفریدی ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔