جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آرمی چیف کراچی پہنچ گئے، رینجرزہیڈ کوارٹرکادورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے جہاں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں انہیں شہر میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج پیر کے روز کراچی کے دورے پرہیں جہاں انہوں نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

رینجرزہیڈ کوارٹرکے دورے کے دوران انہیں ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کراچی میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے کراچی میں جاری آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کی جانب سے کراچی میں قیامِ امن کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف بھی آج کراچی کادورہ کررہے ہیں جہاں وہ امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کریں گے۔


وزیراعظم کا دورہ کراچی، سیکیورٹی ہائی الرٹ


 ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں