اسلام آباد: حکومت آزاد کشمیر نے ریاست آزاد جموں کشمیر میں جیونیوز کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔
حکومت آزادکشمیر نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا،سرکاری اعلامیہ کے مطابق جیو نیوز نے اپنے ایک پروگرام میں پاکستان کا ادھورا نقشہ پیش کیا۔
اعلامیہ کے مطابق پروگرام میں دیکھائے جانے والے نقشے میں ریاست کشمیر کو پاکستان سے الگ کرکے دکھایا گیا، جیو مسلسل قومی مفادات کے خلاف کام کررہا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ جیو نیوز کی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں، حکومت پاکستان فوری اس کا نوٹس لے۔