بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے وفد کی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی ذمہ داری مشترکہ طور پر سیاسی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے باہمی رابطوں کو بہتر بنا کرملک کے معاشی مرکز میں امن وامان کو یقینی بنائیں۔

پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی سے سیاسی جماعتوں کی قیادت کے مابین ایک راستہ ہموار ہوا ہے تاکہ وہ کراچی اور صوبے کی ترقی کے لیے کام کرسکیں۔

 انہوں نے کہا کہ صوبے کی اہم سیاسی اسٹیک ہولڈر ہونے کے باعث ایم کیو ایم سندھ کی سیاست اور حکومت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

 ایم کیو ایم کے وفد نے اس موقع پارٹی کے امن وامان کی صورتحال اور قیادت کو لائق خطرات جیسے تحفظات پر توجہ دینے پر وزیراعظم کو سراہا ۔

ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، بابر خان غوری ، رشید گوڈیل اورخالد مقبول صدیقی شامل تھے۔ ملاقات میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

مزید خبریں