پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ایم کیوایم کا اکتیس واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیوایم کااکتیس واں یوم تاسیس آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔

یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ یوم تاسیس کے بڑے اجتماعات پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، لاہور ، ملتان ، سکھر ، حیدرآباد جبکہ مرکزی اجتماع جناح گرائونڈ عزیز آباد میں دوپہر دوبجے منعقد ہوگا۔ یوم تاسیس کے اجتماعات سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین بیک وقت تاریخ اور فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔

ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری ایک بیان میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم18مارچ 1984ء کووجودمیں آئی اوریہ وہ واحدعوامی تحریک ہے جسے کراچی یونیورسٹی میں قائم ہونے والی طلبہ تنظیم ” آل پاکستان مہاجرا سٹوڈینٹس آرگنائزیشن “نے جنم دیا۔ اس تحریک نے اپنے قیام سے پہلے اورابتدائی ایام سے ہی طرح طرح کی آزمائشوں اورکٹھن حالات کاسامنا پڑالیکن تحریک کے پرعزم، وفاشعار، جانبازاورجانثارکارکنوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیالیکن تحریک کاسفررکنے نہیں دیا۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جامعہ کراچی سے اپنی تحریک کا آغاز کیا ابتدائی نصب العین طلنہ کی جدوجہد تھا ، 11 جون 1978 کو اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی ، سیاسی میدان میں اکتیس سال پورے کرنے والی جماعت کے قائد الطاف حسین نے 98 فیصد غریب عوام کی آواز کو سیاسی ایوانوں تک پہنچانے کے لئے اٹھارہ مارچ 1984 کو مہاجر قومی مومنٹ کے نام سے عوامی جماعت تشکیل دی۔

سن 1997 میں اس جماعت نے خود کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے اپنا نام سرکاری طور پر مہاجر قومی مومنٹ سے بدل کر متحدہ قومی مومنٹ رکھ دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں