کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کےیومِ سوگ اورہڑتال کےموقع پرکراچی میں کاروبارِزندگی مکمل طورپرمعطل ہے۔
شہرکی سڑکیں ویران اورکاروباری اورتجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پرٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔
شہر کے بیشترپٹرول پمپ رات کو ہی بند ہوگئےاوراکا دکا کھلے ہوئے پمپوں پرگاڑیوں کی لبمی قطاریں لگ گئیں تھیں۔
کراچی کےنجی تعلیمی اداروں میں آج چھٹی ہےجبکہ جامعہ کراچی اوردیگرجامعات میں آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں تاہم سرکاری اسکولوں میں تعطیل کااعلان نہیں کیاگیا۔
لیاری کی شہید بینظیربھٹویونیورسٹی کےترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج یونیورسٹی بند ہے۔
ایم کیو ایم کی اپیل پرحیدرآباد، میرپورخاص میں بھی ہڑتال ہے جبکہ سکھرسمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال کا سماء ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹریونٹ 64 کے انچارج سہیل احمد کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں اوربھرپورتعدادمیں شرکت کرکے شہیدکوزبردست خراجِ عقیدت پیش کریں۔
سہیل احمد کی نماز جنازہ طارق روڈ پرواقع مسجدرحمانیہ میں بعدنمازظہراداکی جائے گی جس کے بعد سہیل احمد شہید کوطارق روڈ پر واقع قبرستان میں ہی سپردخاک کیاجائے گا۔