جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایکتا کپور بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی :  بھارتی ٹی وی پر ”ساس بہو سیریلز“ کی خالق اور فلمی ہدایتکارہ ایکتا کپور نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کی وجہ ان کا حقیقت سے قریب ہونا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بھارت کے پروگراموں کو پسند کرتے ہیں جبکہ یہاں کے ناظرین کو وہاں کے پروگرام پسند آتے ہیں ہم یہاں لارجر دین لائف مناظر دکھاتے ہیں اور وہاں اصلیت پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ عام زندگی کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے ان پروگراموں کو بھارت میں لوگ پسند کر رہے ہیں، بھارت میں پاکستانی ڈرامے زی گروپ کے نئے چینل زندگی پر دکھائے جا رہے ہیں اور ان کی وجہ سے وہاں پاکستانی اداکاروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں