لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اے آروائی نیوز کی بندش سے حق اور سچ دبایا نہیں جاسکتا، پنجاب کے وزیرِقانون رنگے ہاتھوں رشوت لیتے پکڑے گئے، اسی وجہ سے حکمرانوں کو کھرا سچ سے تکلیف ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ اے آروائی نیوز کی بندش کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ حکمران رانا ثنااللہ کے ذریعے دہشت گردوں سے قربت بڑھا رہے ہیں اور انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ چار سو ارب روپے سرپلس والا صوبہ پنجاب آج سات سو ارب کا مقروض ہے اور لوکل باڈیز کے فنڈز بھی جنگلا بس پر لگا دئیے گئے
پرویز الہی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کسی قسم کا اختلاف نہیں اور اسلام آباد کا دھرنا محرم الحرام کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پنجابیوں کو چن کر قتل کرنے پر شہبازشریف کو وزیراعلی بلوچستان سے احتجاج کرنا چاہیے تھا۔