تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

باؤ انور کی شہادت، الطاف حسین کی کارکنان کو احتجاج کی ہدایت

لندن : ایم کیو ایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کے قتل پر الطاف حسین نے کارکنان کو پُر امن احتجاج کی ہدایت کردی ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ  کارکنان پر کل بھی بھروسہ تھا اور آج بھی ہے، سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے دیرینہ کارکن باؤ محمد انور کے قتل پر اظہارِ مذمت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے سیکٹر یونٹ انچارجز اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کراچی اور حیدرآباد کے مراکز پر جمع ہوں اور باؤ انور کے قتل کیخلاف پُرامن احتجاجی جلوس نکالیں، متحدہ کے قائد نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کا شکریہ ادا کیا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے کارکنان پر کل بھی بھروسہ تھا اور آج بھی ہے۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ انور شہید کے چھوٹے بھائی شبیر احمد سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باؤ محمد انور کے بہمانہ قتل پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا او ر واقع کی تفصیلا ت معلوم کیں ۔

اس موقع پر الطاف حسین نے شبیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باؤ انور تنظیم کے سینئر اور مخلص ساتھی تھے مگر ظالموں نے ہم سے باؤ انور کو چھین لیا ہے، ان کی شہادت سے تنظیم ایک سنیئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے، جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن غم زدہ ہے، الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں آپ صبر کریں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ظالم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گیں ۔

الطاف حسین نے وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان ، پنجاب کے وزیرِاعلیٰ میاں محمد شہباز شریف او ردیگر اہم شخصیات سے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قتل کو فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شہید باؤ محمد انور کے گھر جاکر ان کے سوگوار لواحقین سے نہ صرف تعزیت کریں بلکہ مقتول کے بچوں کی کفالت ، تعلیم، روزگار اور ان کی دیکھ بھال کے بندوبست کا صر ف اعلان ہی نہیں کریں بلکہ عملی طور پر کر کے بھی دکھائیں ۔بصور ت دیگر عوام احتجاج کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں ۔

دریں اثنا ء الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق اور ایم کیوایم سیالکوٹ کے صدر عابد گجر اور کارکنان سے باؤ محمد انور کی شہا دت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا آپ تمام لوگ ہمت سے کام لیں کیونکہ شہید مرا نہیں کرتے اور زندہ رہنے والوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھیں، ان کے لہو کا پاس رکھیں اور ان کا سودا نہیں کریں۔

Comments

- Advertisement -