منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہیں، شہر کے ساتوں گورودوارے برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں۔

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوسرے روز سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کے پر کاش استھان پر متھا ٹیکی ،ارداس ،شبد کیرتن اور اشنان سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بھارتی سکھ یاتری اپنے مقدس مذہبی مقام کی یاترا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد بھی گئے۔

یاتری کل ان تقریبات کے مرکزی پروگرام نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے، کل ہونے والی مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار شام سنگھ اور ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

سکھ یاتریوں نے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں