جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ہرن کا شکار: سلمان خان کی سزا دوبارہ بحا ل کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارتی مودی سرکار میں مسلمان اداکار سلمان خان پر گہرا وار ہوا، کالے ہرن کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے سلمان خان کو دی گئی پانچ سال سزا کا فیصلہ بحال کردیا ہے، فیصلے کے بعد سلمان خان برطانیہ کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

کالے ہرن کے شکار نے سلمان خان کی زندگی دوبھر کردی ہے،  انیس سو اٹھانوے میں سلمان خان کو نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار میں جے پور کی عدالت نے  پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی، جب وہ فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی عکس بندی کے لیے راجستھان میں موجود تھے ، جسے راجھستان ہائیکورٹ نے معطل کردیا تھا، جس کے بعد سلمان خان ضمانت پر تھے، اس کیس میں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

اب بھارتی سپریم کورٹ نے سزامعطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے سلمان خان کو فیصلے پر دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کا حق بھی دیا ہے۔

سلمان خان نے عدالت سے اپیل کی کہ اگر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار نہ رکھا  تو وہ شوٹنگ کے لیے برطانیہ نہیں جاسکیں گے کیونکہ برطانوی قوانین کے مطابق کسی بھی ایسے شخص کو ویزا نہیں جاری کیا جاتا جسے کسی کیس میں چار سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہو۔

بھارتی اداکار سلمان خان کو دو مقدمات کا سامنا ہے ،ایک سلمان خان پر نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار کا الزام ہے جبکہ سلمان خان کو سڑک کے حادثے میں ایک شخص کو ہلاک کرنے کے الزام کا بھی سامنا ہے، سلمان رات میں شراب پی کر گاڑی چلا رہے تھے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

اہم ترین

مزید خبریں