قائداعظم کے یوم پیدائش پر گورنرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور اراکین صوبائی کابینہ نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ ۔۔۔ جس جدو جہد اور قائد اصولوں کے مطابق پاکستان حاصل کیا گیا اسے اسی طرح چلایا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان قائداعظم اور مسلمانان برصغیر کی تاریخی جدوجہد کا ثمر ہے، بلدیاتی قانون کا معاملہ عدالت میں ہے جو فیصلہ آئے گا قبول کریں گے، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہو رہے ہیں،ملکر عوام کی خدمت کریں گے۔