ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بانیِ پاکستان کا یومِ وفات،گورنر اور وزیرِاعلی سندھ کی مزارِقائد پرحاضری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بانیِ پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی چیاسٹھ ویں برسی آج منائی جارہی ہے، پوری قوم کی جانب سے بانیِ پاکستان کوخراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی چھیاسٹھ ویں برسی ملک بھر نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، بابائے قوم پچیس ستمبر اٹھارہ سو چھتر کراچی میں پیدا ہوئے، قائد اعظم کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس میں بابائے قوم خالق حقیقی سے جاملے ۔

 بانیِ پاکستان کی وفات کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے قائد اعظم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ کے ہمراہ وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وفاقی اورجمہوری نظام کے مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

ان دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان کے رہنماء اصول پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے مزار قائد پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تاہم عام شہریوں کیلئے مزار قائد صبح تین گھنٹے تک پابندی رہی بعد میں مزار قائد شہریوں کیلئے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر سیاسی وعسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں