اسلام آباد: وفاقی بجٹ ایوان میں پیش ہونے والا ہے۔ فیشن کی دیوانی خواتین پریشان ہیں کہیں میک اپ کا سامان نہ مہنگا ہو جائے اور بننے سنورنے میں کہیں کوئی کمی نہ آ جائے۔
بجٹ میں مہنگائی کا طوفان کہیں میک اپ کو نہ بہا کر لے جائے، اس شش و پنج میں خواتین کے گال بنا میک اپ کے ہی لال ہو رہے ہیں، بیوٹی پارلر چلانے والی خواتین کا کہنا ہے کہ ہر بجٹ کے بعد کاسمیٹکس مہنگے ہو جاتے ہیں اور ہم بھی فیشل سے کر بالوں کی ری بانڈنگ تک کے تمام ریٹس بڑھا دیتے ہیں۔
خواتین کے لئے سجنا سنورنا تو پیٹ بھرنے سے بھی زیادہ ضروری ہے، جب ہی یہ سوچ کر جان نکل رہی ہے کہ کہیں سرخی پاوڈر خریدنا مہنگا نہ پڑ جائے۔
- Advertisement -
دلہنیں پریشان ہیں کہ میک اپ مہنگا ہونے سے برائیڈل میک اپ کے چارجز بھی بڑھ جائیں گے، خواتین کے لئے فیشن کئے بغیر گزار کرنا ناممکن ہی سمجھ لیجیے۔