جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہے وہ ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں نہیں ہوں گے۔

کراچی میں شہید ہوش محمد شیدی کے نام سے منسوب پارک کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی بھی اس سال عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ رہے، صوبائی وزیر بلدیات نے جلد کراچی میں جناح برج سے قائد آباد برج تک ایلی ویٹیڈ برج بنانے کا اعلان کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ سانحہ دنیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دردناک سانحہ ہے اس سانحہ کے بعد تمام عوامی قوتوں کو ان دہشتگردوں سے نبردآزما ہونے کے لئے سخت فیصلے لینے تھے اور ملٹری کورٹس کے قیام کے لئے فیصلہ پیپلز پارٹی کے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ملک کے موجودہ حالات اور دہشتگردی کو دیکھتے ہوئے اور بالخصوص کراچی میں آپریشن کے بعد 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام کے باوجود 12 ہزار سے زائد دہشتگردوں کی گرفتاری کے باوجود ان عدالتوں کی سست روی کے بعد اس کٹھن فیصلے کو کرنا ضروری تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں