پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو،نانا ذولفقار علی بھٹو نانی نصرت بھٹو ، ماموں مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کے مزاروں ہر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کے متعدد عہدیداران موجود تھے۔ بلاول بھٹو کی مزار پر آمد سے قبل پولیس نے مزار کو عام افراد سے خالی کروا دیا تھا جب کے مزار پر حاضری کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مزار پر تعینات رہی۔
بعد ازاں وہ مزار پر آدھے گھنٹے سے زائد گذارنے کے بعد واپس نوڈیرو ہاوس پہنچ گئے۔