وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتےہیں صوبے میں اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے نئی تاریخ کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ معمہ بن گئی، وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے بھی کہہ دیا کہ بلدیاتی انتخابات اٹھارہ جنوری کو نہیں ہو رہے۔ نئی تاریخ کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیر بلدیات شرجیل میمن کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ستائیس جنوری کو سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہے جس میں سپریم کورٹ نے طے کرنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے یا دو ہزار ایک کی حلقہ بندیوں کے مطابق جس کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔