کوئٹہ: سبی میں بجلی ترسیل کرنے والے ٹاوروں کو دھماکے سے اڑادیاگیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے گیارہ اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق گڈو سبی میں ٹرانسمیشن لائن چھتر کے قریب نامعلوم افراد نے ٹاور نمبر چارسو ایک تا چارسو پندرہ کے درمیان دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
واپڈا حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ متاثرہ ٹاورکی مرمت کا کام آج شروع کیا جائے گا تاہم جزوی طور پرکچھ پاور پلانٹس سے سبی سمیت کوئٹہ کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
بلوچستان میں اس قسم کی کاروائیاں پہلے بھی ہوتی رہیں ہیں جن میں شرپسند عناصر گیس پائپ لائنوں اور ٹرین کی پٹریوں کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔