اشتہار

بھارت اسرائیل سے 15 ڈرون طیارے خریدے گا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اسرائیل سے بارہ ارب روپے مالیت کے پندرہ ڈرون طیارے خریدے گا, ڈرون طیارے خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ نے دے دی ہے۔

بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، اسلحے کے انبار کے باوجود بھارت آئے دن ہتھیاروں کی خریداری کر کے خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن رہا ہے۔

اب بھارت نے اپنے پڑوسی ملکوں پاکستان اور چین کی نگرانی کے لئے مزید پندرہ ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ طیارے اسرائیل سے خریدے گا، ہیرن نامی ڈرون طیاروں کی مالیت بارہ ارب روپے ہے۔

- Advertisement -

ڈرون خریدنے کی منظوری وزیراعظم من موہن سنگھ کی سربراہی میں کابینہ کے حالیہ اجلاس میں دی گئی، بھارتی فوج کی نادرن کمانڈ نے ڈرون حاصل کرنے کا عالمی سطح پر ٹینڈر جاری کر رکھا ہے۔

بھارتی بحریہ نے مشرقی اور مغربی سمندری سرحدوں میں اسرائیلی ساختہ ڈرون کے تین آپریشنل اسکواڈرن بھی تعینات کر رکھے ہیں، چالیس سے زائد ڈرون طیاروں کا فلیٹ پہلے ہی بھارتی افواج کے زیراستعمال ہے، جسے اپ گریڈ کیا جائے گا، بھارتی فضائیہ انیس سو نوے سے ڈرون طیاروں سے سرحدوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
       

Comments

اہم ترین

مزید خبریں