لاہور: بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے باعث سوموار کو بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی ریلوے کی جانب سے موصولہ پیغام کے بعد کیا گیا ہے۔
بھارتی حکام نے اپنی سرزمین پر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سوموار کی سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کرنے کی اطلاع دی تھی۔
جمعرات آٹھ اکتوبر کو انڈیا نے سمجھوتہ ایکسپریس منسوخ کردی تھی اس ٹرین کے جو چالیس مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرے ہوئے تھے انہیں پاکستان ریلوے پاکستان میں ان کے شہروں تک پہنچانے کا اہتمام کررہی ہے جہاں سے وہ آئے تھے۔
ان چالیس مسافروں میں بیس پاکستانی اور بیس بھارتی شہری شامل ہیں۔