اشتہار

بھارت میں رشوت نہ دینے پرپولیس اہلکاروں نے خاتون کو زندہ جلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں نظرِآتش کی گئی خاتون دم توڑ گئی، خاتون نے مرنے سے پہلے الزام لگایا ہے کہ دو پولیس افسران نے رشوت دینے سے منع کرنے پراسے آگ لگائی۔

نیتو دویدی نامی 40 سالہ خاتون نے جج کے سامنے مرنے سے قبل بیان دیا کہ پولیس اہلکاروں نے اس سے رشوت کے طور پر1 لاکھ روپے طلب کئے تھے۔

خاتون اپنے شوہر کو چھڑانے تھانے گئیں تھیں جنہیں کسی جرم کے حوالے سے تفتیش کے لئے تھانے لے جایا گیا تھا۔

- Advertisement -

خاتون کو نظر آتش کرنے کے موردالزام ٹہھرائے گئے پولیس اہلکاروں نے اپنے اوپرعائد کئے گئے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے خودسوزی کی ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ اخلیش یادونے پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کا حکم دےدیا ہے۔

خاتون نے مرنے سے قبل مجسٹریٹ کے سامنے دئیے گئے بیان میں کہا کہ پولیس والوں نے اسے رشوت نہ دینے پرتشدد کا نشانہ بنایا اور جلاتے وقت اہانت انگیزالفاظ استعمال کئے

نیتودویدی کے بیٹے ایک ہندی اخبارمیں صحافی ہیں اوروہ کہتے ہیں کہ ’’ان کی والدہ کی روح کو تب ہی سکون ملے گا جب مجرمان کو سزا ملے گی‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں