تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

تحریکِ انصاف کےڈی جے بٹ سمیت دیگرکارکنان کی جیل منتقلی

اسلام آباد: پولیس اور تحریکِ انصاف کے ورکرز ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈی جے بٹ اور دیگر گرفتار کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ڈی جے بٹ سمیت تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا، جس کے بعد عدالت کے احاطے میں جمع کارکنان نے احتجاج شروع کردیا۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو کچہری میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عارف علوی، عندلیب عباس اور اعظم سواتی سمیت پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جیل بھیجے گئے افراد میں پی ٹی آئی دھرنے میں میوزک کا اہتمام کرنے والے ڈی جے بٹ بھی شامل ہیں۔

ڈی جے بٹ سمیت دیگر کارکنان کی جیل منتقلی پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین کو روک لیا اور گاڑیوں کے پہیوں سے ہوا نکال دی، کچہری کے باہر افراتفری مچ گئی کارکنان کا مؤقف ہے کہ کسی صورت کارکنوں کو اڈیالہ جیل نہیں جانے دیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا ہے کہ اگر جج تین گھنٹوں کے اندر نہیں آئے تو وین کے تالے توڑ کر گرفتار قیدیوں کو نکال لیا جائے گا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں، مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر کارکنوں کو وین میں ڈال کر لے جایا جارہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں تمام کام قانونی طریقے سے ہو۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت دفعہ 5 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع ہے، ہمیں سیاست سے کوئی غرض نہیں لیکن غیر قانونی احتجاج کو روکنا پولیس کا فرض ہے۔  اگر احتجاج ختم نہ ہوا تو ایک ایک کو گرفتار کریں گے۔

دوسری جانب  تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کی مڈ بھیڑ میں پولیس وین میں قید ورکرز بے ہوش بھی ہوئے ہیں۔

۔

Comments

- Advertisement -