واشنگٹن:امریکی پارلیمنٹ کے وسط مدتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہونے پر ری پبلکنز پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر براک اوباما نےکہا ہے کہ ملک کی ترقی کےلئےتمام سیاسی جماعتوں کو یکجاہوکرکام کرنا ہوگا۔
سینٹ میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کی آٹھ سالہ برتری کےخاتمےکےبعد ریپبلکنز کو انتخابات میں جیت پرمبارک باد دیتےہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی ترقی کیلئے ری پبلکنزکی تجاویزکا خیرمقدم کرینگے،تاہم اگرکوئی متنازعہ بل منظورکیا گیا تو وہ اپنے خصوصی اختیاراستعمال کرینگے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگلےدوبرس بھی عوام کی خدمت اولین ترجیح رہے گی۔
اس موقع پر امریکی صدر نے کانگریس سے مشرق وسطیٰ میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مزید فنڈز کی اپیل بھی کی، وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مطابق اپوزیشن پارٹی ری پبلکن نے سینیٹ میں ڈیموکریٹکس کی سات نشستیں چھین لیں، جس کے بعد سینٹ میں اسکی نشستوں کی تعداد باون ہوگئی جبکہ ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کے دوسو چالیس ارکان ہیں۔