تازہ ترین

توہینِ اہل بیت کے مجرم میر شکیل الرحمان ملک سے فرار ہوگئے

کراچی: توہینِ اہل بیت کے مجرم جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان دبئی فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان حکومتی سرپرستی میں دبئی فرار ہوئے ہیں، واضع رہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو ٹی وی کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو 26 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کے مجرم قرار دیدیا گیا تھا۔

عدالت نے میر شکیل الرحمان سمیت چاروں مجرموں کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور سندھ کو احکامات جاری کئے تھے،خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں میر شکیل الرحمان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور جرمانہ جمع نہ کرانے پر جائیداد فروخت کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

عدالت نے گستاخانہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 26، 26 سال کی سزا اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

واضع رہے کہ رواں سال 14 مئی 2014ء کو جیو ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران گستاخانہ مواد نشر ہونے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا اور مختلف شہروں میں مقدمات جاری کرائے گئے جن کی سماعت جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -