تھر : چھاچھرو کے نواحی گائوں مبارک رند میں سات دن کی بچی دم توڑ گئی، ہلاکتوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے۔
وزیرِاعلٰی سندھ تھر کے اسپتالوں کو اعلٰی معیار کا قرار دیتے نہیں تھکتے لیکن اسپتال مٹھی کا یا چھاچھرو کا بھوک و افلاس، ادوایات کی کمی اور غیر معیاری علاج روز کی بنیاد پر ماؤں کی گودیں سونی کررہا ہے۔
اعلانات صرف اعلانات کی حد تک محدود ہے عملا کچھ نہیں۔
چھاچھرو کے نواحی گاؤں مبارک رند میں ایک اور ماں کی گود سونی ہوگئی، جب اسپتال میں طبی امداد بروقت نہ ملنے کے باعث سات دن کی بچی دم توڑ گئی۔