اشتہار

تھر خشک سالی غذائی قلت نے مزید 2بچوں کی جان نگل لی

اشتہار

حیرت انگیز

مٹھی: تھر پارکر میں غذائی قلت نے مزید دو بچوں کی جان لے لی ہیں، مرنے والے بچوں کی تعداد اُنتالیس تک جا پہنچی۔

تھر میں بھوک اور پیاس بچوں کے لئے موت کا پیغام بن رہی ہے، ادویات کی کمی ہو یا صاف پانی کا سوال حکمرانوں کے دعووں کے سوا کچھ بھی میسر نہیں، تعلقہ اسپتال چھاچھروں میں بارہ دن کا بچہ دم توڑ گیا جبکہ سول اسپتال مٹھی میں نومولود بچہ ادویات کی کمی کے باعث جان سے گیا۔

تھر پارکر کے تحصیل ڈیپلو ، اسلام کوٹ ، چھاچھرو، نگر پارکر اور ڈائیلی سمیت مختلف علاقوں کے سرکاری اور نجی طبی مراکز میں متعدد بچے زیرِ علاج ہیں، تھر پارکار کی ضلعی انتظامیہ نے گیارہ ماہ میں غذائی قلت کے باعث دو سوپچہتر بچوں کی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ حکومت سندھ کے حوالے کردی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز تھرمیں قحط سالی کے نقصانات سے متعلق مبینہ رپورٹ جاری کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اور منظوروسان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہدایت پر صوبائی وزیرِ جیل خانہ جات منظور وسان نے رپورٹ تیار کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں تین محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق جن محکموں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ان میں صحت، خوراک اور لائیواسٹاک کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں