منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

تیل اور گیس کی کمی، بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں بجلی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، پاور ہاوسسز کو تیل اور گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

حکومت کی لاپرواہی کے باعث گیس اور تیل کی قلت شدت اختیار کرگئی ہے، جس کے باعث ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تیل نہ ملنے کے باعث آٹھ پاور ہاؤسز بند ہوگئے ہیں جب کہ متعدد کی پیداواری صلاحیت نصف رہ گئی ہے، بند ہونے والے پاور ہاؤسز میں اوریئنٹ، سفائر، جاپان، ساؤدرن الیکٹرک پاور اور روش پاور بھی شامل ہیں۔

بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بڑے شہروں میں بجلی لوڈ شئڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

واپڈا ذرائع کے مطابق ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر صرف چھتیس سو میگاواٹ رہ گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں