کراچی: قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عوام کے آئینی و قانونی اورجمہوری حقوق کی جدوجہد میں کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرینگے۔
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سمیت مختلف شہروں کے طالب علموں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا قابل مذمت ہے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جب تک میرے جسم میں جان موجود ہےاردوبولنے والی عوام کے ساتھ مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی ہمایت اورسندھ میں مخالفت دوغلا عمل ہے،الطاف حسین نے کہا کہ جاگیرداروں اوروڈیروں کے مظالم سے نجات کیلئے پُرامن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔
ایم کیوایم کے قائد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد،منظم اوراپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھےاورآنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔