بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جمائما گولڈ اسمتھ نے ڈیٹنگ ایپ ” ٹینڈر ” کا استعمال شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے محبت کی تلاش میں ڈیٹنگ ایپ ” ٹینڈر ” کا  استعمال شروع کر دیا ہے۔

جمائما نے ابتدائی طور پر ایک میگزین مضمون کے لئے ڈیٹنگ اپلی کیشن کے لئے سائن اپ کیا تھا تاہم حالیہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی اس ایپلیکشن کو مستقبل کے شوہروں یا ممکنہ پریمی کی تلاش کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

  جمائما گولڈ اسمتھ نے اس ڈیٹنگ ایپ کی پروفائل پر جو تصاویر اپ لوڈ کی، وہ کافی عجیب و غریب اور دلچسپ ہیں جبکہ کوئی بھی ڈیٹنگ پروفائل پر اس قسم کی تصاویر کی توقع نہیں رکھتا ہے، اس تصویر میں جمائما ایک پنجرے میں بند ہیں اور ایک گوریلے نے جمائما کو اٹھایا ہوا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے نہ صرف اپنی مراعات یافتہ پس منظر اور حسن کی بناء پرعوام کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ معاشقوں کی فہرست کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی۔
جمائما خان برطانوی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا لندن کے بڑے امیر خاندان سے تعلق ہے، جمائما  نے سن انیس سو پچانوے میں پاکستانی کرکٹر عمران خان  سے شادی کی، ان کے دو بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں، جس کے بعد جون 2004 میں طلاق ہوگئی جبکہ  ابھی تک دونوں قریبی دوست ہے۔

 شادی ختم ہونے کے بعد جمائما نے مشہور ایکٹر ہیو گرانٹ کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے، برطانوی اداکار ہیوگرانٹ اور ان کی گرل فرینڈ جمائما خان نے تین سال ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
ہیو گرانٹ سے علیحدگی کے بعد جمائما نے 2013 ء میں ممتاز کامیڈین رسل برانڈ سے تعلقات قائم کر دیئے، دونوں ایک دوسری کے ساتھ سنجیدہ تھے لیکن ستمبر 2014 میں الگ ہوگئے۔
 رسل برانڈ مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے سابقہ شوہر تھے۔

جمائما خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی ریحام خان سے شادی پر عمران خان کو شادی پر نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔

جمائما نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کی شادی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ، ”مجھے امید ہے کہ عمران خان اپنی زندگی کے اس نئے دور میں خوش رہیں گے۔

پاکستانیوں کے ساتھ گہرا لگاؤ ظاہر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ”میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی، میں اپنے بچوں کی شکر گزار ہوں اور اس محبت کی جو مجھے پاکستان میں دی گئی۔”

جمائما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ ان سب پاکستانیوں کی بے حد شکر گزار ہیں جنھوں نے پچھلے دنوں اپنے محبت بھرے پیغامات انہیں بھیجے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایسے پیغامات سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں