جمہوریہ چیک: اسپین کے دانی پیڈروسا نے جمہوریہ چیک میں ہونے والی موٹو جی پی ریس جیت لی، ہانڈا کے مارک مارکیوز چیمپئین شپ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔
جمہوریہ چیک میں ہونے والی ریس کا آغاز چیمپئین شپ لیڈر اسپین کے مارک مارکیوز نے پولی پوزیشن سے کیا لیکن وہ مسلسل گیارہویں ریس میں کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑ سکے، لورینزو کے ہم وطن دانی پیڈروسا نے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کی۔
پیڈروسا نے مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ سینتالیس اعشاریہ آٹھ سیکنڈز میں طے کیا، یاماہا کے جارج لورینزو دوسرے اور اٹلی کے ویلنٹینو روسی تیسرے نمبر پر رہے۔
چوتھے نمبر پر آنے کے باوجود اسپین کے مارک مارکیوز چیمپئین شپ ٹیبل پر دو سو تریسٹھ پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کررہے ہیں، سیزن کی ابتدائی دس موٹو جی پی میں مارکیوز کامیاب رہے۔