جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حامدکرزئی پاکستان پرفوجی حملہ کرنےوالےتھے، محمود اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے افغانستان پاکستان پر فوجی حملہ کرنے والا تھا جسے ٹالنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے انہیں کابل بھیجا۔

محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کابل سے باوثوق ذرائع سے اطلاعات تھیں کہ افغانستان پاکستان کے خلاف کوئی منصوبہ بندی کر رہا ہے، برطانوی خبررساں ادارے کی پشتو سروس کو انٹرویو میں محمود خان اچکزئی نے بتایا کابل کے دورے پر سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا اصرار تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی غلط فہمی نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی قسم کی خطرناک صورتحال، محمو خان اچکزئی نے بتایا انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی اور ان کے قریبی رفقاء سے دو ملاقاتیں کیں، ایک ملاقات میں کابل میں تعینات چین اور امریکا کے سفیر بھی موجود تھے، محمود خان اچکزئی نے بتایا تین افغان آرمی کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حامد کرزئی جوابی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے، محمود خان اچکزئی نے کہا دونوں ملکوں کو پوری دنیا کے سامنے ایک دوسرے کی خود مختاری کے احترام کا اعلان کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں