ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

حج 2015 کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان سے اس سال ایک لاکھ چوالیس ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے لیے حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیرِمذہبی امور سردارمحمد یوسف کی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے، دونوں ممالک کے مذہبی امور کے وزراء نے معاہدے پر دستخط کیے۔

جس کے مطابق پچاس فیصد عازمین حج سرکاری اور پچاس فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرزکے ذریعے بھجوائے جائیں گے، عازمین کے لیے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس سال بھی عازمین حج کی ایک ہی کیٹیگری بحال رکھی گئی ہے، سعودی عرب سے واپسی پر حجاج کرام اپنے ساتھ زم زم نہیں لاسکیں گے تاہم واپسی پر متعلقہ ائیر لائنز ائیرپورٹ پر فی حاجی پانچ لیٹر زم زم کا ایک کین فراہم کرے گی۔

سعودی حکام نے پاکستانی عازمین حج کو تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، اس کے علاوہ بیس فیصد کوٹہ کی کٹوتی رواں سال بھی بحال رکھی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں