بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حج آپریشن کی تمام پروازیں بروقت روانہ ہورہی ہیں، ایم ڈی پی آئی اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم ڈی پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کی تمام پروازیں بر وقت روانہ ہورہی ہیں، پی آئی اے کا حج آپریشن اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

قومی ایئرلائن کا قبل از وقت حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے، ایم ڈی پی آئی شاہ نواز رحمان کے مطابق تمام پروازیں اپنے وقت پر روانہ ہو رہی ہیں حج آپریشن میں بوئنگ777اور جمبو 747طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک پچیس پروازوں کے ذریعے نو ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جا چکا ہے۔

ایم ڈی پی آئی نے بتایا کہ آج چار خصوصی حج پروازیں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور کوئٹہ سے عازمین کو لیکر روانہ ہونگی، حج پروازیں اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

کنٹری منیجر شہباز احمد کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے تعاون سے پی آئی اے کو حج آپریشن کے دوران اضافی بیلٹ او پارکنگ الاٹ کی گئی ہے، جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے اسکاوٹس اور رضاکارعازمین کو حاجی کیمپ تک پہنچانے کیلئے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

پی آئی اے کا حج آپریشن ایک سو سولہ پروازوں کے ذریعے پچپن ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جائے گا پی آئی اے کا حج آپریشن اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں